Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

نادرا سہولیات پوسٹ آفس میں دستیاب

بغیر قطار قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر متفرق سہولتیں اب ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہوگئیں،کراچی کے 10 جی پی اوز میں کاؤنٹرز بنادیئے گئے۔پوسٹ آفس کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید اور ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولت موجود ہیں، گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کا اجراء بھی ان کاؤنٹرز پر موجود ہے۔

شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہونے کے ایک سال تک پوسٹ آفس سے تجدید کرائی جاسکتی ہے۔پوسٹ آفس میں خونی رشتے (بلڈ ریلیشن) کے بائیو میٹرک کی سہولت دستیاب نہیں ہے، البتہ فارم کی 16 گریڈ کے آفیسر سے تجدید لازمی ہے۔نادرا حکام کے مطابق گھر کے پتے کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی ڈاک خانے سے کرائی جاسکتی ہے۔

پاکستان پوسٹ آفس پر ایف آر سی اور ب فارم کے اجراء کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔ڈاپاکستان پوسٹ آفس کا شناختی کارڈز کے کاؤنٹرز کے قیام کا نادرا سے معاہدہ 10 سال کے لیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں