Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

کراچی میں طوفانی بارش ہوئی نہ ژالہ باری، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی غلط ثابت ہوگئی

محکمہ موسمیات کی طوفانی بارشوں، ژالہ باری کی پیش گوئی غلط نکلی، بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑگیا۔

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی، بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا۔

نشینی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، بارش کے سبب متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی بھی ہوئے۔

بارش کے ساتھ حسب روایات کے الیکٹرک کا ناکارہ اور بوسیدہ نظام بیٹھ گیا، 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم رہا۔

موسم کی خرابی کے باعث درجنوں سرکاری و نجی ائر لائنز کی پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش فیصل بیس پر 14 ملی میٹر، کیماڑی 13، سرجانی 12.4، ناظم آباد 12.5، سعدی ٹاون 12، اورنگی 9.7، ڈی ایچ فیزٹو 9.5، گلشن حدید 7، مسرور بیس، قائد آباد 7.5، نارتھ کراچی 6.8، جناح ٹرمینل 6.4، کورنگی 6.3 اور ملیر ہالٹ پر 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں