مقبول بٹ شہید کی برسی 11فروری کوعقیدت و احترام سے منانے کافیصلہ

لوٹن ۔۔رپورٹ ۔۔شہزاد علی

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ لوٹن برانچ کا انتہائی اہم اجلاس زیر صدارت راجہ کمان افسر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں آمدہ 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے اور اس سلسلے میں بھارتی ہائی کمیشن لندن میں ہونے والے مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں لوٹن برانچ کے زیر اہتمام آمدہ پروگرامات کا شیڈیول بھی طے گیا گیا جس میں برانچ کے زیر اہتمام شہید کشمیر محمد مقبول بٹ شہید کی برسی کا پروگرام سپوڑٹس گالا اور برطانیہ میں آنے والے نئی کشمیری نوجونوں کی خوش آمدید پارٹی شامل ہیں۔

اس موقع پر برانچ کی تشکیل نو بھی کی گئی۔ برانچ کے نو منتخب عہدیدارن میں صدر غیاث رشید۔ نائب صدر قیوم جنجوعہ۔ سیکریٹری جلیل فرید، جوئنٹ سیکریٹری عاصم چوہدری،،آرگنائزر راجہ عمار نثار، پریس سیکریٹری، تاثیر شاہ، فنانس سیکریٹری خواجہ لطیف،ممبران مجلس عاملہ میں سید تحسین گیلانی، راجہ کمان افسر،سید توصیف گیلانی، دانش وقار، عارفین گیلانی، عثمان خان، عمار مجید، شکیل شاہ اور جواد شوکت شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں