poisoned

عمران خان کو جیل میں زہر دیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی وکلاء کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلاء کو بتایا کہ جیل میں انہیں زہر دیا جا رہا ہے، پریس کانفرنس میں وکلاء نے دعویٰ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت آئندہ منگل 7نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہےسماعت کے دوران استغاثہ کے کسی گواہ کی شہادت قلمبند نہ ہوسکی،وکیل آفتاب باجوہ کہتے ہیں نواز شریف کے لئے ہر سہولت موجود ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں،سابق وزیر اعظم نے وکلاء سے ملاقات میں بتایا کہ انھیں سلو پوائزن کیا جا رہا ہے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل آفتاب باجوہ کا کہنا تھاسرکاری وکلاء دن 11 بجے عدالت پہنچےہم نے مثل معائنہ کی درخواست دی۔سائفر کی کوئی ایک ڈاکومنٹ ہمیں نہیں دی گئی،چیئرمین سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ گھر کا کھانا فراہم نہیں کیا جا رہا۔چیئرمین سے ملاقات اہم ہے،انھوں نے بتایا کہ سلو پوائنزنگ ہو رہی ہے،چیئرمین نے کہا مجھے گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا،آئی ایس آئی ایسا کر رہی ہےچیئرمین نے بتایا کہ بیوی سے ملاقات کے وقت آئی ایس آئی افسران موجود ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں