لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے ملزم افنان شفقت نے گاڑی تیز چلانے اور ڈرفٹنگ کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم افنان شفقت نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ گاڑی اکثر تیز چلاتا تھا اور زیگ زیگ بھی کرتا تھا۔
پولیس تفتیش میں افنان شفقت نے کہا کہ حادثے میں اُسے پیٹ پر، ابراہیم کو ہاتھ پر، سعد کو گردن پر جبکہ علی عبداللّٰہ کو ٹانگ پر چوٹیں آئیں جبکہ سعد کی گردن کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم افنان شفقت کے والد ملک شفقت نے اپنا بیان بھی قلم بند کروایا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کا او سی فکیشن ٹیسٹ کرالیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹیکل ٹیسٹ 29 نومبر کو کروایا جائے گا جبکہ 27 نومبر کو افنان شفقت کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔