Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

سندھ پولیس کی خاتون اہلکار ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پرمعطل

کراچی:سندھ پولیس کی خاتون اہلکار کو ٹک ٹاک ویڈیوبنانے اورائرل کرنے پرمعطل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کی خاتون پولیس اہلکار نے ٹک ٹاک پرویڈیوبناکروائرل کردی۔ٹک ٹاک پر لیڈی کانسٹیبل کی وائرل ویڈیو کا ڈی آئی جی ساو¿تھ نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کو معطل کردیا۔

ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا نے ایس ایس پی ساوتھ سے لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا ہے کہ پولیس پروفیشنل ادارہ ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ فعل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر سندھ پولیس کی خاتون کانسٹیبل کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ماریہ نامی خاتون کانسٹیبل نے دوران ڈیوٹی ناصرف اپنی لوکیشن بتائی بلکہ صارفین کو دعوت بھی دی کہ اگر کوئی ملنا چاہتا ہے تو اس جگہ آکر مجھ سے مل سکتا ہے۔دوسری جانب ایک اور واقعے میں انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کرنے پرایک پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔حکام نے دونوں واقعات کی انکوائری کاحکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں