بھنڈی کے سات ایسے فائدے جو آپ کے لئے جاننا بےحد ضروری ہیں۔ٰیہ سبزی جتنی نازک سی ہے فائدے اس کے اتنے ہی زوردار ہیں.اگر آپ بھنڈی شوق سے نہیںکھاتے تو یقین جانیں آپ نقصان کررہے ہیں.
LADY FINGER BENEFITS ,BHINDI KE FAEDY
بھنڈی میں فولیٹ جیسا قیمتی ترین عنصر موجود ہوتا ہے جو خلیات اور ڈی این اے کی مرمت میں مدد دیتا ہے،جس سے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے
بھنڈی میں وٹامن سی ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنا دیتا ہے۔جسم کورونا سے لڑنے کے قابل ہوجاتا ہے۔
بھنڈی میں کیلشیئم بھی ہوتا ہے ۔جو ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
بھنڈی میں موجود وٹامن بی دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ ڈیپریشن میں بھی کمی لاتا ہے۔
بھنڈی میں موجود پوٹاشیئم ، جسم میں سوڈیم کی مقدار کو بیلنس رکھتا ہے۔یوں بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بھی مددگار بنتا ہے۔
بھنڈی میں وٹامن اے اور دیگر اینٹی آکسائیڈنٹس جیسے بیٹا کیروٹین، لیوٹین وغیرہ بھی ہوتے ہیں ۔جو آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہیں موتیے کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔
بھنڈی میں موجود انزائمز، انسولین کو کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔انسولین پیدا کرنے والے خلیات کی مرمت بھی کرتے ہیں۔
تو بھنڈی کا موسم یوں جانے نہ دیں،ہفتے میں کم از کم دو بار بھنڈی بنائیں۔خود بھی کھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں ۔قدرت کی اس بیش بہا نعمت سے خوب فائدہ اٹھائیں ۔۔