پشاور:خیبرپختونخوا میں کے پی کے میں گیارہ ہزارسے زائدسیکورٹی اہلکار بھرتی کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات، جیل اور تنصیبات کیلئے خصوصی سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ نے سکیورٹی ڈویڑن کے قیام کی سمری تیار کرلی ہے جس میں سکیورٹی ڈویڑن کیلئے 11 ہزارسے زائد آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سکیورٹی ڈویڑن کے اہلکار اہم شخصیات، جیل اور تنصیبات کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 7 ایس پی، 105 سب انسپکٹرز 105 اور 210 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی آسامیاں ہوں گے جب کہ ہیڈکانسٹیبل ایک ہزار 48 اور کانسٹیبل کی 10 ہزار 483 آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق سکیورٹی ڈویڑن کی آسامیاں 2024 سے2027 تک 3 مراحل میں تخلیق ہوں گی، سکیورٹی ڈویڑن کے قیام پر 6 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔اس وقت اہم شخصیات اور تنصیبات کی سکیورٹی پر 10 ہزار 483 پولیس اہکار تعینات ہیں۔