پختونخوا میں بارش اور برفباری، مکانات کی چھتوں پر تودے گرنے کے الگ واقعات میں بچوں سمیت 13افراد جاں بحق ہوگئے۔
بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
دوسری جانب بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے ان علاقوں کا رابطہ دیگر سے منقطع ہو گیا۔
ڈی ایم اے کے مطابق بند رستوں کو کھولنے کا کام شروع کردیا گیا تاہم مسلسل برف باری کام میں رکاوٹ اور سست روی کی وجہ بن رہی ہے۔