حیدرآباد: پولیس تاجروںکی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میںملوث ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔ حیدرآباد پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے تاجروں وبکیز کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ‘لاکھوں روپے وصول کرکے رہاکردیا۔
سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہونے پر ایس ایس پی حیدرآباد نے نوٹس لے لیا جبکہ سابق ایس ایچ او سائٹ 4پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گرفتا رکرلیاگیا۔کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں ‘ ذرائع کا کہناہے کہ دوماہ کے دوران شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے 4واقعات میں پولیس اہلکار چھالیہ ڈیلرز سمیت دیگر افراد سے لاکھوں روپے وصول کرچکے ہیں۔