خواجہ آصف نے بھکاری کوڈانٹ پلادی

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سڑک پر بھکاری خواتین کوڈانٹ پلادی جس کی بھی وائرل ہوئی ہے۔خواجہ آصف سیالکوٹ کے پیرس روڈ سے گزر رہے تھے کہ اس دوران کچھ بھکاری خواتین ان کی گاڑی کے پاس جمع ہوگئیں اور بھیک مانگی۔اس پر خواجہ آصف نے ان کی سرزنش کی اور کہا کہ ’کچھ شرم کریں اور کچھ حیا کریں۔ کیاآپ کے مرد نہیں جو گلی گلی بھیک مانگ رہی ہو‘۔

خواجہ آصف کی ڈانٹ ڈپٹ سے بھکاری خواتین وہاںسے خاموشی کے ساتھ چلی گئیں۔قبل ازیں، وزیر دفاع نے نجی کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں سہولتیں میسر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے 2 کروڑ روپے لگا کر کشمیر پارک بنوایا، سیالکوٹ کا ہاکی اور کرکٹ میں بڑا نام ہے، ہم سیاستدان اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی ہاکی میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں