ضلع کیچ میں نیشنل پارٹی کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، سینیٹر کہدہ اکرم اور صوبائی امیدوار محفوظ رہے۔
اسسٹنٹ کمشنر دشت کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، گولیاں ونڈ اسکرین پر لگی ہیں۔
ترجمان نیشنل پارٹی کے مطابق گاڑی میں پی بی 27 کے امیدوار لالا عبدالرشید اور سینیٹر کہدہ اکرم سوار تھے، جو انتخابی مہم کے سلسلے میں دشت کڈان گئے تھے۔