کراچی میں 17 اور 18 اپریل کو درمیانی و موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 16 اپریل کی رات کو جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہوگا جس میں کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بارش ہوسکتی ہے۔
ہواؤں کا یہ سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پھیل جائے گا اور 18 اپریل کو ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا، کراچی میں 17 اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرچ چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔