کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں گیس کی بندش میں 8گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے کراچی میں گیس بندش کے وقت میں اضافہ کر دیا ہے، اب نصف شہرکو 24 کی بجائے 32 گھنٹے سے زائد گیس بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایس ایس جی سی نے پائپ لائن کی تبدیلی کے باعث مختلف علاقوں میں اتوارکی صبح 5 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے گیس بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ شیڈول کے مطابق روزانہ رات 10 بجے سے گیس بند کی جاتی ہے، تاہم ایس ایس جی سی نے اتوار صبح پانچ سے متاثرہ علاقوں میں بھی رات 10 بجے سے گیس بند کر دی۔رات میں گیس کی بندش اور اتوار کی صبح سے چوبیس گھنٹے گیس بندش سے گھریلو صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں۔