کراچی میں سہراب گوٹھ ایوب گوٹھ ندی کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلے میں راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان لوٹ مار کےبعد فرار ہورہے تھےکہ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں سے سامنا ہوگیا، ڈاکووں نے فائرنگ کردی، ایک گولی راہ گیر کے سینے پر پیوست ہوگئی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم نسیم عبدالغفور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
پولیس نے مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی، جہاں پوسٹ مارٹم کےبعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔
مقتول کے بھائی نے بتایا کہ مقتول فیکٹری ملازم تھا، ورثا میں 3 بیٹیاں، ایک بیٹا اور بیوہ شامل ہیں۔
ورثا نے اپیل کی کہ واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
یاد رہے رواں سال اب تک 48 شہری ڈاکووں کی بھیٹ چڑھ چکے، جن میں کمسن بچی، پولیس اہلکار اور دیگر شامل ہیں۔