کراچی کا فضائی معیار انتہائی خطرناک

کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی خطرناک درجے تک مضرِ صحت ہے۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

کراچی کی فضا میں آلودگی 249 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب لاہور کی فضا میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج کچھ بہتری آئی ہے۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پانچویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں