Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

عدالتی حکم نظر انداز، پشاور سے تحریک انصاف کے سابق وزیر کامران بنگش گرفتار

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

آئی جی پختونخوا کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کی پشاور ہائی کورٹ کو کی گئی یقین دہانی کے باوجود تحریک انصاف کے رہنما اور سابق خیبر پختون خوا حکومت کے صوبائی وزیر کامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کامران بنگش کو موٹروے ٹول پلازا کے قریب ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، کامران بنگش کو گھر میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور چھاپے کے دوران لیڈی پولیس بھی ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔

پولیس کے مطابق انہیں نو مئی کی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ کابلی میں نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں