کراچی:سندھ حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتاہے۔