امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کا اعتبار کھوچکے۔
لاہور منصورہ سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ شہباز شریف نے بجٹ میں اشرافیہ کو بچایا، سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز جتنی کامیابیاں گنوا رہے، ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سرمایہ کاری کم ترین اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔