Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

میں زینب کی سہیلی ہوں (جاوید صبا )

مجھے کوئی بتاتا کیوں نہیں
کیسے مری زینب
مرے ابو بھی مجھ کو ڈانٹ کر
کمرے سے باہر بھیج دیتے ہیں
مری امی بھی کہتی ہیں
کہ بیٹی چپ رہو خاموش ہوجاؤ
چلوسو جاؤ جا کر
صبح کو اسکول جاناہے

بہت غصے میں ہیں دادی
وہ کہتی ہیں
کہ اس آفت کی پرکالہ کو
اب گھر پر بٹھاؤ
سپارہ ختم کر لے تو کہیں رشتہ لگاؤ
مصیبت ہے یہ لڑکی
اس مصیبت کو بھگاؤ

بڑے بھیا سے کیا پوچھوں
ہمیشہ کی طرح ڈانٹیں گے
پوچھیں گے دوپٹہ کیوں نہیں اوڑھا

میں زینب کی سہیلی ہوں
مجھے کوئی بتا تا کیوں نہیں
کیسے مری زینب

یہ ٹی وی پر جو خبریں ا رہی ہیں
اس میں انکل کہہ رہے ہیں
کہ زینب سے کسی نے زیادتی کی تھی
اور اس کے بعد اس کی لاش
کچرے سے ملی تھی

مجھےکوئی بتا تا کیوں نہیں
یہ زیادتی کیا ہے
مرے بستے میں جتنی بھی کتابیں ہیں
کسی میں کچھ نہیں لکھا
یہی لکھاہے بس
اپنے بزرگوں کا ادب کرنا
کہاں جاؤں
میں زینب کی سہیلی ہوں
کہاں جاؤں
کئی دن سے اکیلی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں