Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

سعودی عرب نے شواہد مٹانے کیلئے کیمیائی ماہر بھیجے

ترک اہلکار نے برطانوی ادارے کو بتایا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی ہلاکت کے بعد ایک ماہر سمیات یعنی زہریلی اشیاء اور کیمییائی اشیا کے ماہرین کو استنبول میں اپنے قونصلیٹ میں بھیجا تھا تاکہ وہ وہاں موجود ثبوت مٹا دیں۔سعودی عرب نے مبینہ طور پر کیمیائی ماہر احمد عبد العزیز الجنوبی اور ماہر سمّیات خالد یحییٰ الزہران کو ایک وفد کا حصہ بنا کر استنبول بھیجا تا کہ وہ شواہد مٹا سکیں۔ یہ ٹیم ملک چھوڑنے سے پہلے 12 اور 17 اکتوبر کے درمیان ہر روز اس عمارت میں گئی۔استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر عرفان فدان نے، جو اس مقدمے کی تفیش کر رہے ہیں، گزشتہ ہفتے خیال ظاہر کیا تھا کہ جمال خاشقجی کو عمارت میں داخل ہوتے ہی ‘گلا دبا کر ہلاک کر دیا گیا تھا’ اور پھر ان لاش کے ٹکڑے کر کے ضائع کر دیا گیا۔اب تک سعودی حکام اس قتل کے سلسلے میں اٹھارہ افراد کو گرفتار کر چکے ہیں۔ ترکی چاہتا ہے کہ ان لوگوں کو ان کے حوالے کیا جائے جبکہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ان پر ملک کے اندر ہی مقدمہ چلایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں