بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ ،2کشمیری شہید

مظفر آباد: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری شہریوں کو شہید کر دیا۔بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔

قابض بھارتی فوج نے دوران سرچ آپریشن گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں مارا پیٹا۔سرچ آپریشن کے دوران موبائل نیٹ ورک اور ٹیلی فون سروسز بھی معطل رہیں۔

ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی لاشوں کو اہلخانہ کے سپرد کرنے کے بجائے بھارتی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں