توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل چیلنج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ و القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔

سابق وزیراعظم نے جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشنز کے خلاف درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہیں۔

درخواستوں میں کہا گیا ہےکہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر، توشہ خانہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن 28 نومبر کو جاری ہوا۔ جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ جیل ٹرائل نوٹی فکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر دونوں درخواستوں میں چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں