تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا توشہ خانہ فوجداری کیس میں فیصلہ معطل کروانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
وکیل انتظار پنجھوتھا کا کہنا ہےکہ اگر فیصلہ معطل ہوا تو سابق وزیر الیکشن کے لئے اہل ہوجائیں گے۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی، ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں، ہائیکورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا۔
درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، انتخابات قریب ہیں، درخواستگزار سابق وزیراعظم ہیں، سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جاسکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے۔