آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا

دبئی :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دوہزار پچیس کے سب سے ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ صرف ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے۔ دبئی میں شیڈول روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے شائقین بے تاب ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ انیس فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تیئس فروری کو ہونے والے میچ کی ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئیں۔چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت پانچ سو درہم یعنی اڑتیس ہزار پاکستانی روپے تھی جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔

پاک بھارت ٹاکرے کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ بارہ ہزار پانچ سو درہم بھی فروخت ہوگیا۔ایک ہزار،بارہ سو،پچیس سواور پانچ ہزار درہم کا ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں