ہول سیلرز کاآج سے اناج منڈیاں بند رکھنے کا اعلان

کراچی:ملک بھر کی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بھی آج(بدھ) سے ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف 3روزہ ہڑتال کا اعلان کردیاہے۔ہول سیل گروسرز ایسوسی بھی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف میدان میں آگئی، ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف پورے پاکستان میں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھرکی غلہ منڈی، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی،ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

چیئرمین کراچی گروسرزاینڈ ہول سیلرز نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ ہودہولڈنگ ٹیکس کافیصلہ واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس سے دالوں اور چاول کی قیمت میں 20 سے 50 روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔چیئرمین کراچی گروسرزاینڈ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ 3 دن کی ہڑتال سے مسئلہ حل نہ ہوا تو 16 اگست کو اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں