Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم خراب

لاہور:ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب ہے۔ایچ ای سی ذرائع کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے ملک بھرمیں سیکڑوں طلبا و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا جس کے باعث بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے لیے جانے والے طلبا و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

طالب علموں کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے،کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں لیکن چالان تاحال جاری نہیں کیے گئے۔

اس حوالے سے ایچ ای سی انتظامیہ کا مو¿قف تھا کہ اسلام آباد سے سسٹم خراب ہوا ہے، سسٹم بہتر ہوتے ہی طلبا و طالبات کو چالان اور تاریخ ملنا شروع ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں