Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں دھرنادینے کااعلان کردیا

راولپنڈی :حکومت اور جماعت اسلامی کی ٹیموں کے درمیان کمشنر ہاو¿س راولپنڈی میں مذاکرات ہوئے جبکہ حکومت نے جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکن رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کرنے کی حکومتی درخواست مستردکردی ۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی قیادت وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کی۔جماعت اسلامی کی 4 رکنی مذاکراتی ٹیم نے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مذاکرات کیے۔حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا پہلا دور اچھے ماحول میں ہوا ہے، آئی پی پیز کوئی بین الاقوامی معاہدہ نہیں ہے، آئی پی پیز جیسا ناسور پوری قوم کےلیے موت کا پروانہ ہے، سرمایہ داروں کے مفاد کیلئے عوام کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔دوسری جانب حکومت نے جماعت اسلامی کے تمام گرفتار کارکن رہا کرنے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے عطا تارڑ کا کہناتھاکہ جن حالات میں حکومت ملی یہ آسان کام نہیں تھا، حکومت کے اخراجات کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا جاری ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے، جب پارلیمنٹ اور ادارے کام نہ کر رہے ہوں تو احتجاج کرنا آئین کے تحت ہمارا حق ہے، موجودہ صورت حال میں پر امن سیاسی جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ بجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، وزیراعظم بتائیں کوئی شخص 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے؟ ۔

انہوںنے کہا کہ کراچی سمیت مختلف شہروںمیںدھرنادیںگے۔حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکریںگے۔انہوں نے کہا کہ جاگیر دار اور سرمایہ دار ہمارے فیصلے بھی کر رہے ہیں، پاکستان میں تنخواہ دارطبقہ بھارت کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ دھرنے نے لوگوںکومتحدکردیا ہے۔ ملک کے غریبوں کے پاس ایک راستہ ہے کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کا حصہ بنیں، طلبا، وکلا، تاجر اور صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم سے آئی پی پیز کے معاہدے چھپائے گئے، دفاعی بجٹ سے زیادہ آئی پی پیز کے کپیسٹی چارجز ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں