ہری مرچ کے وہ فوائد جو آپ کو کردیں گے حیران

ہری مرچ کو اب تک مضر صحت سمجھا جاتا تھا،لیکن تحقیق سے ثابت ہوا کہ اس میں انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید اجزا چھپے ہوئے ہیں۔
green-chilli-benefits
سبزی میں وٹامن سی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔وٹامن سی ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہے اس سے ہماری جلد ترو تازہ رہتی ہے۔ ہری مرچ میں بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے والے مادے بھی بکثرت پائے جاتے ہیں لہٰذا جلد کے انفیکشن میں اس کا استعمال مفید ہے۔

سبز مرچ میں وٹامن A بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے لئے بہترین ٹانک ہے

سبز مرچ میں B6، کاپر، پوٹاشیم، آئرن، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی ہے۔یوں سبز مرچ انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔یہی وہ نظام ہے جو کورونا سے مقابلے کیلئے بھی ضروری ہے

ایک دلچسپ بات یہ کہ اس میں Endorphin نامی ہارمون بھی پایا جاتا ہے جو آپ کے دماغ تک جاتا ہے اورموڈ خوشگوار بناتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بھی ہری مرچ بہت مفید بتائی جاتی ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو متوازن کرتی ہے۔
جسم پر خراش یا زخم لگنے کی صورت میں خون خارج ہوتا ہے۔ ہری مرچ میں موجود وٹامن کے خون کے اخراج کو کم کرتا ہے
ہری مرچ میں ایک مخصوص اینٹی آکسیڈنٹ مادے بیٹا کیروٹین کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ مادہ دل اور دوران خون کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

آخری بات یہ کہ ہری مرچ دوا کی خصوصیات رکھتی ہے،اس لئے اس کا استعمال دوا کی طرح ہی کیا جائے۔یعنی کم مقدار میں ۔ورنہ اس کے سائڈ افیکٹس جسم میں مسائل بھی پیدا کرسکتے ہیں۔ایک صحت مند آدمی دن میں دو یا تین ہری مرچیں آرام سے استعمال کرسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں