Israeli terrorism

اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف لندن میں زبردست احتجاج

لندن: برطانیہ میں ہزاروں افراد نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف اور نہتے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے زبردست احتجاجی ریلی نکالی۔

میڈیا رپور ٹ‌کے مطابق لندن میں‌ بی بی سی نیوز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب جمع ہونے والے شرکاء نے برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم رشی سونک کی رہائش گاہ ڈاؤننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا۔

واضح رہے کہ لندن پولیس نے شرکاء کو متنبہ کیا تھا کہ اگر اسرائیل مخالف ریلی نکالی گئی تو شرکا کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، جن پر “فلسطین کو آزادکرو”، “قتل عام بند کرو” اور “اسرائیل پر پابند ی عاید کرو” کے نعرے درج تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں