Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

مفت یونٹس کا خاتمہ: بجلی کمپنیز کے افسران کو نقد رقم ملے گی

بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی بجائے رقم ملے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کے بجائے ماہانہ 15 ہزار 858 روپے، گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کے بجائے 21 ہزار 996 روپے ملیں گے۔

گریڈ 19 کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے ملیں گے، گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46 ہزار 992 روپے دیےجائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کے بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں