بجلی کا مفت استعمال، نگراں حکومت کا کمال

مفت بجلی حاصل کرنے والوں پر نگراں وزیراعظم نے کمال مہربانی کردی ہے اور انہوں نے سرکاری افسران کو مفت بجلی سہولت ختم کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے مفت بجلی کی سہولت فوری طور پر ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہر ماہ بچ جانے والے یونٹس اگلے مہینوں میں ایڈجسٹ کرنے کی نوازش کی جاتی ہے اور بیشترملازمین و افسران مفت یونٹس پڑوسیوں کو فروخت کردیتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10تقسیم کار اور 4 جنریشن کمپنیوں کے افسران و ملازمین مفت بجلی حاصل کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں