ایف آئی اے نے کراچی ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث شاہد، حسنین اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا
گرفتاری کے نتیجے میں 32 ہزار 7 سو امریکی ڈالرز، 15 ہزار سعودی ریال، 8 سو یو اے ای درہم برآمد کئے گئے، ملزمان سے 9 کروڑ 88 لاکھ روپے بھی برآمدہوئے۔
ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث ہیں، موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق متعدد پیغامات، ترسیل پر مبنی رجسٹرز بھی برآمد کئے گئے۔