سابق ڈی جی ISI جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر دباؤ ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ٹاپ سٹی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
میجر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی سابق ڈی جی ISI کی جانب سے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے ٹاپ سٹی انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر ناجائز مفادات حاصل کرنے کے الزامات کا جائزہ لے گی اور سفارشات بھی پیش کرے گی۔