انتخابات میں ٹرانسپورٹیشن، سیکورٹی اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز

انتخابات 2024 میں ٹرانسپورٹیشن، سیکورٹی اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کرگیا۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے وفاقی حکومت سے 47 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی، جو مرحلہ وار الیکشن کمیشن کو فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس، رینجرز، فوج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سکیورٹی کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیمانڈ کردی، صرف پنجاب پولیس نے ایک ارب 19کروڑ روپے طلب کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں