ملک میں کورونا کے باعث اسکول اور تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔26 نومبر سے 10 جنوری تک اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔ ان ڈیڑھ ماہ کی چھٹیوں میں ایک ماہ کورونا کی وجہ سے بندش جبکہ دوہفتے کی سردیوں کی تعطیلات بھی شامل ہیں ۔وزیرتعلیم شبلی فراز نے کہا ہے کہ بند کئے جانے والے تعلیمی اداروںمیں اسکول ، کالج اور کوچنگ سینٹرز شامل ہیں.
فیصلے کےمطابق 26 نومبر سے 24 دسمبر تک کورونا کی وجہ سے چھٹیاں ہوںگی،جبکہ پچیس دسمبر سے دس جنوری تک سردیوں کی تعطیلات بھی کی جائیںگی۔یہ بھی فیصلہ ہوا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک بچوں کی آن لائن کلاسز ہوں گی۔ یہ فیصلے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کئےگئے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اس بار کسی کو امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی مجموعی شرح 7.46 فیصد ہوگئی ۔جبکہ تعلیمی اداروں میں یہ شرح 82 فیصد ہے
