معروف سماجی کارکن رمضان چھیپا نے انسانیت کی خدمت کے لئے وڈیو اپیل جاری کردی
انسانیت خدمت کی اپیل، پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
عالمی سطح پر پذیرائی کے نئے ریکارڈ، مختصر مدت میں لاکھوں افراد نے دیکھا اور نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
معروف سماجی کارکن اور انسانیت کے خدمت گار محمد رمضان چھیپا نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ایک وڈیو اپیل جاری کی۔ جس میں چھیپا ویلفئیر کی ملکی سطح پر انسانی، فلاحی و سماجی خدمات کا جائزہ پیش کیا گیا۔ ادارے کے روح رواں محمد رمضان چھیپا نے دکھی انسانیت کا درد رکھنے والوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ نیکی کے اس ماہ مبارک میں رمضان چھیپا کا ساتھ دیں اور انسانیت کی فلاح کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اس وڈیو اپیل کا عالمی سطح پر خیر مقدم کیا گیا اور سوشل میڈیا پر یہ وڈیو وائرل ہوگئی۔ محب وطن پاکستانیوں نے اس دردمندانہ اپیل کو اپنے حلقہ احباب میں اتنا شیئر کیا کہ مختصر مدت میں یہ وڈیو نہ صرف لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی بلکہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہی۔
Top Trend Image:
https://www.facebook.com/ChhipaWelfare/photos/a.108365052631188/2081286905338983
واضح رہے کہ چھیپا ویلفئیر ایسو سی ایشن اور چھیپا فائونڈیشن زندگی کے مختلف شعبہ جات میں فلاحی و سماجی خدمات انجام دینے والی سب سے بڑی تنظیم کی حیثیت اختیار کرگئی ہے جس میں سیکڑوں ایمبولینسوں کا قافلہ، نامعلوم میتوں کے سرد خانہ، یتیم اور گمشدہ بچوں کے لئے چھیپا ہوم اور افتاد زمانہ کے بزرگوں کے لئے شیلٹر ہائوس، روزانہ ہزاروں افراد کے لئے دسترخوان، اور اسی نوع کی خدمات بلا تعطل پورے سال چوبیس گھنٹے جاری ہیں، جس کے لئے ہزاروں چھیپا رضاکار اور خدمت گار شب و روز مصروف عمل ہیں۔
محمد رمضان چھیپا نے پاکستانیوں کے اس اعتماد اور پذیرائی پر انسانیت کا درد رکھنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپیل کی کہ آپ بھی اس وڈیو کو دیکھیں اور نیکی کے اس پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہچائیں.
https://www.facebook.com/ChhipaWelfare/videos/2238583039536338/