لندن / لوٹن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رول بالخصوص اپنی نوجوان خواتین کی مختلف شعبوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہیں ہماری نوجوان نسل بہت صلاحیتوں کی حامل ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل کی کامیابیوں کو میڈیااجاگر کرے اس سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ ہم کو نوجوانوں کو پاکستان کے حوالے زیادہ انگیج کرنے کی ضرورت ہے نوجوان اس استحکام پاکستان ڈائیلاگ کا حصہ ہونا چائیں۔وہ گزشتہ کی شب لوٹن ٹاون ہال میں جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے زیر اہتمام اور علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای کی میزبانی میں استحکام پاکستان کانفرنس پر بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ محمد یاسین کے پاکستان کے تجارتی ایلچی بننے سے ہم پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں لوٹن ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کو سراہااور پروگرام میں شریک پاکستانی کشمیری کمیونٹی کی بھی زبردست تعریف کی انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے بہت جلد برطانیہ سے اپنی سروسز بحال کردے گی جبکہ وہ حج اور پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق کمیونٹی کو بہتر سہولتیں دیں گے۔
ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستان حسب بن عزیز نے کہا کہ وہ اس امر کے خواہاں ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی میں یکجہتی اور اتحاد ہو اور پاکستان کے اداروں کے درمیان اعتماد کی فضا بحال ہو۔وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور وہ برطانوی پاکستانی کشمیری ڈائیسپورا کے کردار کو سراہتے ہیں۔ لوٹن ساوتھ سے لیبر ممبر پارلیمنٹ ریچل ہوپکنز نے کہا کہ چاہے لوٹن میں ہوں یا پاکستان میں ہم ایک ہیں ۔ برطانیہ پاکستانی کے درمیان بہت قریبی تعلقات کار ہیں لوٹن نارتھ سے لیبر ممبر پارلیمنٹ سارہ اوون نے کہا کہ گزشتہ 14 سال سے برطانیہ میں عدم مساوات کے باعث بشمول پاکستانی لوگ معاشی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے برطانوی پاکستانی ورکرز جنہوں نے خاص طور پر لوٹن واکسہال میں کام کیا اور دیگر شعبوں میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دے رہے ہیں کی خدمات کو سراہا ۔
لیبر ڈپٹی لیڈر کونسل کونسلر جاوید حسین نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے اندر بھی پڑھے لکھے لوگ بے روزگار ہیں ان حوالوں سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور معاشی ترقی پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے خیراتی کاموں میں کمیونٹی کے کام کی تعریف کی ۔ لوٹن لیبر ایگریگیتو کونسلر باسط محمود نے کہا کہ برطانیہ کے پاکستانی باشندوں نے اس ملک کی تعمیر میں بہت رول ادا کیا۔ لیبر کونسلر غلام عباس نے پاکستان کی تعمیر نو کی امید کا اظہار کیا بیڈفورڈ شائر اینڈ کرائم کمشنر جان ٹیزرڈ نے کہا کہ بیڈفورڈ شائر میں تحفظ کے حوالے کمیونٹی کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسین رحمان نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ایسا پاکستان چاہتے تھے جو جمہوری روایات پر مبنی ہو۔انہوں نے کہا کہ جمہوری پاکستان کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا ۔ کوآرڈینٹیر کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ ہماری پہچان پاکستان ہے انہوں نے قاضی عبدالعزیز چشتی کی استحکام پاکستان کاوش کو سراہا۔ یوکے اسلامک مشن کے رہنما علامہ محمد اقبال اعوان نے کہا کہ پاکستان کے لوگ امن سلامتی کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، ہمیں چاہیے کہ مل بیٹھ کر سوچ بچار کریں۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے بہتری تب آئے گی جب جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے گا انہوں سروسز بہتر بنانے پر پاکستان کے ہائی کمشنر کے رول کو سراہا۔رابن پورٹر چیف ایگزیکٹیو لوٹن کونسل نے کہا کہ لوٹن کی خدمت کرنا اعزاز رہا ہے اور فخر ہے کہ لوٹن میں قابل احترام پاکستانی کمیونٹی موجود ہے۔ بیڈفورڈ شائر کے چیف کانسٹیبل ٹریور روڈن ہرسٹ نے کہا کہ ساوتھ پورٹ کے ہنگاموں کے دوران لوٹن کمیونٹیز کا کردار مثالی رہا۔ او پی ایف کے بورڈ ممبر کامران نے کہا کہ اوورسیز پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے کیا کردار جماعتی وابستگی سے بالا ہو کر کیسے کردار ادا کیا جائے اس پر سوچ بچار کریں پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کی شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اعزاز سمجھتے ہیں کہ ایک مرتبہ پھر استحکام پاکستان کے لیے جمع ہوئے ہیں ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو۔
تقریب میں مسلم کانفرنس کے پروفیسر چوہدری امتیاز،سابق مئیر چوہدری محمد ایوب، لبرل ڈیموکریٹس کونسلر سردار ظہور احمد،سابق ڈپٹی مئیر لوٹن لیبر کونسلر زینب راجہ، عالمی مبلغ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی،نعیم عباسی ،او پی ایف کے بورڈ ممبر کامران،کونسلرز محمود حسین، کونسلر امجد علی، جویریہ حسین اور انوار ملک، سابق مئیرز ریاض بٹ، راجہ وحید اکبر اور محمد یعقوب حنیف کے علاوہ مسلم کانفرنس کے شبیر ملک اور چوہدری اشتیاق سمیت متعدد مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔پروگرام کا آغاز قاری محمد شفیق الرحمان کی تلاوت سے ہوا_ آزاد نکیالوی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔نظامت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی اور ان کے صاحبزادے قاضی عطاالکبریا نے مشترکہ طور پر کی۔
تقریب کے شرکاء میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے ہیڈ آف چانسلر فہد سلیم ، فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد خان، فرسٹ سیکرٹری حبیب اللہ خان، پریس اینڈ انفارمیشن ڈویڑن کے فرسٹ سیکرٹری قاضی عرفان اور ان کی ٹیم بشیر جبار، محمد ہاشم، سابق مئیر چوہدری مسعود اختر، امجد امین بوبی، شوکت بٹ، راجہ محمد اصغر، عرفان خان، ، ملک رفیق، قاضی سراج المرتضے، کونسلر ختجہ ملک، راجہ رشید سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی شریک تھی۔