ڈیلر مارجن میں اضافہ: عوام کو پیٹرول سستا ہونے کا مکمل ریلیف نہ مل سکا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھادیا، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔

تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھادیا گیا اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر، ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

حکومت نے پیٹرول اورڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور پٹرول پر 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔

حکومت ڈیزل پر 65 روپے 70 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ پٹرول پر 80روپے 29 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں