چین میں سیاسی جما عت کا نظام ایک منفرد سیاسی ڈھانچہ ہے جسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)، چینی عوام،غیر سی پی سی سیاسی پارٹیوں،نمایاں افراد نے کسی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی کے بغیر تخلیق کیاہے۔
ان خیا لا ت کا اظہار “چین کاسیاسی پارٹی نظام،تعاون اور مشاورت” کے عنوان سےجمعہ کے روز اسٹیٹ کونسل معلوماتی دفتر کی جانب سے جاری وائٹ پیپر میں کیا گیا ہے۔
دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ یہ نظام مارکسسٹ سیاسی پارٹی کے نظریہ کو چینی نقطہ نظر کے تحت اپنانے کانتیجہ ہے،اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ چینی سرزمین سے نکلا اور وقت کے ساتھ ساتھ چین کے تاریخی ورثہ ، ثقافتی روایات اور معاشی ومعاشرتی ترقی کی بنیاد پر تیارہوا۔
وائٹ پیپر میں کہا گیاہے کہ یہ نظام بہترین چینی روایات سے جڑا ہوا ہے، اس میں واضح کیاگیاکہ چینی عوام مشترکہ بھلائی کی خواہش رکھتے ہیں،لوگوں کو اولین ترجیح دیتے ہیں،امن اور ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں،اختلافات کے باوجودمشترکہ بنیاد رکھتے ہیں اور جا مع اور ہم آہنگی بقائے باہمی کی قدر کرتے ہیں۔
وائٹ پیپر کے مطابق یہ نظام جمہوری انقلاب(1840 تا 1949) کے دوران شروع ہوا اورعوامی جمہوریہ چین کی بنیاد رکھنے کیلئے تیاری کے سلسلے میں سیاسی مشاورت کے دوران تشکیل پایا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام سوشلسٹ انقلاب ، معاشی ترقی اور اصلاح کے ساتھ تیار ہوا ہے اور چینی سوشلزم کے نئے دور میں بہتر ہورہاہے۔
چین نے انسانی حقوق کے تحفظ کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے طریقہ کار پر وائٹ پیپرجاری کردیا
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے انسانی حقوق کے احترام اورتحفظ کے طریقہ کار سے متعلق ایک وائٹ پیپر جاری کیاہے۔
2021 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کے ایک سو سال مکمل ہوگئے ہیں۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک صدی کے دوران ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نےعالمی سطح پر انسانی حقوق کی ترقی میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئےعظیم کوشش کی۔
چین کی ریاستی کونسل کے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین کا سیاسی پارٹی نظام گذشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے میں ترقی کرتے ہوئے پختہ ہوچکا ہے جس نے جدید جماعتی سیاست کے لحاظ سے دنیا کو چینی نظریات دیتے ہوئے عالمی سیاسی ترقی کے لئے ایک نیا ماڈل پیش کیا۔
ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات نے جمعہ کو “چین کے سیاسی پارٹی نظام : تعاون اور مشاورت” کے عنوان سے وائٹ پیپرجاری کیا۔
اس دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ چین کا سیاسی پارٹی کا نظام انتہائی طاقت، تخلیقی صلاحیتوں اورولولے سے لبریزڈھانچے پرمشتمل ہے جوچینی روایات کے جوہراور سوشلزم کے بنیادی تقاضوں کاعکاس اورچینی حقائق اور ریاستی حکمرانی کی ضروریات کے مطابق ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ دیگر سیاسی جماعتوں اور پارٹی وابستگی نہ رکھنے والوں کی جمہوری نگرانی کے لئے حمایت کرتی ہے:وائٹ پیپر
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) جمہوری نگرانی کے عمل میں پارٹی سے وابستگی نہ رکھنے والی دیگرسیاسی جماعتوں اورعوام کی حمایت کرتی ہے۔
ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات نے”چین کے سیاسی جماعتی نظام: تعاون اور مشاورت” کے عنوان سے وائٹ پیپرجاری کیاہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سےغیر جمہوری سیاسی جماعتوں اورپارٹی وابستگی نہ رکھنے والے افراد کی جمہوری نگرانی چین کے سیاسی پارٹی نظام کی طاقت سے مستفید ہونے کاایک اہم طریقہ ہے اور یہ چین کے نظام کو جدید بنانے اورحکمرانی کی ناگزیر ضرورت ہے۔