چین نے امریکا سے کوئلے کی درآمدات پر15فیصد ٹیرف لگادیا

بیجنگ:امریکا کے چینی درآمدات پر دس فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر پندرہ فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر دس فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی دس فیصد ٹیرف لگائیں گے۔وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں