نیو کراچی: سیاسی جماعتوں کے تصادم میں زخمی بچہ دم توڑ گیا

نیو کراچی میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکان میں تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی 12 سالہ بچہ 4 روز تک موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

عبدالرحمان پیڑ کی دوپہر جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

فائرنگ سے12 سالہ عبدالرحمان ولد عبدالغفور، 16 سالہ عبدالرحمان ولد اسماعیل اور 40 سالہ شریف زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے پیپلز پارٹی کے کارکن محمد یوسف کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعے کا 24/75 مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں