لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف بے خوف کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ میں بے خوف ہو کر کھیلیں جیسے پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں، مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ خوشی ہے پاکستان ٹیم نے اب تک ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔