ضیاء الحق کی مسلم لیگ سے مقابلہ کررہا، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ میرے لئے حرام ہوگا کہ میری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی ہو۔

سرگودھا میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، مقابلہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ ضیاء الحق مرحوم کی مسلم لیگ سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شیر والے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، ہم حکومت بناکر عوام کی خدمت کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ پاگل پن ہوتا ہےکہ آپ وہی چیز کریں اور چاہیں کہ نتیجہ نیا ہو، میرا اعتماد پاکستان کے عوام پر ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع دیں، پرانی سیاست دفن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد پر جیل میں تشدد کیا گیا، زبان کاٹی گئی، ایسا ظلم کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں