لاہور کے حلقے این اے 127 سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی، جس کےبعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔
کورنگ امیدوار اسلم گل کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی الیکشن کا التواء نہیں چاہتی، پوری قوم انتخابات کو تیار ہے۔
واضح ر ہےکہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر شہری محمد ایاز نے اعتراضات عائد کئے تھے۔