اسلام آباد: “لاپتہ افراد” بازیابی کیلئے مارچ کرنے پر گرفتار بلوچ مظاہرین کی ضمانتیں

اسلام آباد میں “لاپتہ افراد” کی بازیابی کیلئے مارچ کرنے پر گرفتار بلوچ مظاہرین کی ضمانت منظور ہوگئیں۔

مظاہرین کی ضمانتیں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کیں۔

عدالت نے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں 5 پانچ ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کیں۔

خیال رہے 2 روز قبل اسلام آباد پولیس نے بلوچ لانگ مارچ کے شرکا کو گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں