Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

وفاقی بجٹ میں عوام کے لئے کچھ نہیں ،آصفہ بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و صدر پاکستان آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سے پہلے خطاب میں وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے عوام دشمن قرار دے دیا۔قومی اسمبلی میں پہلا خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ اس ایوان کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہوں، اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے؟ کسانوں، مزدوروں، غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں، نئے سال کا بجٹ عوام کی نمائندگی نہیں کرتا، بجٹ کی ترجیحات میں کسان، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا، کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟۔

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، کسان کو کبھی سیلاب، کبھی گندم درآمد کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کے غریب ترین شہریوں کوسہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اور قوم کی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں