Rioters should first surrender to the state

فسادی پہلے ریاست کے سامنے سرینڈر، پھر رحم کی توقع کریں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی، فوج اورعوام میں خلیج ڈالنےکی کوئی کوشش آئندہ بھی ناکام ہوگی۔

طلبا سے خصوصی گفتگو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کا فوج سےانتہائی مضبوط رشتہ ہے، ملک دشمن عناصرکی فوج اورعوام میں خلیج کی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی۔ فوج اورعوام میں خلیج ڈالنےکی کوئی کوشش آئندہ بھی ناکام ہوگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پرفخرہے، پاکستان کے آئین کا آغاز بھی”حاکمیت صرف اللہ کی ہے”سے ہوتا ہے، یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اوردین کی بات کرتے ہیں؟ فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خارجی عناصراسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں، جب تک قربانی کاجذبہ ہے پاک فوج کبھی نہیں ہارےگی، فسادی پہلے اسٹیٹ کے سامنے آپنے آپ کو سرینڈر کردیں، تب وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑرہے ہیں، یہ عناصراسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں، ہم فسادیوں سےلڑرہےہیں۔ خیبرپختونخوا ،بلوچستان کے غیورعوام دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوارکی طرح کھڑے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں، نوجوانوں سے گفتگو انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاًنوجوان ساتھ ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں