شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے، شاعر مشرق کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے عظیم شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کی شاعری آج بھی لہو گرما دیتی ہے۔
شاعر مشرق، مفکرپاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی شہر اور لاہور سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اوربعد میں جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔
ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پرمنتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا، سیاستدان کی حثیت سے ان کا سب سے بڑا کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے، یہی نظریہ بعد میں پاکستان کی قیام کی بنیاد بنا۔