بنو قابل انٹری ٹیسٹ ، سیکڑوں لڑکیوں کی شرکت

فلاحی تنظیم الخدمت کے تحت’بنو قابل‘ پروگرام کے زیراہتمام اسکول اور کالجز کی طالبات سے ویب ڈیولپمنٹ، ویب ڈیزائننگ اور آئی ٹی کے دیگر کورسز کیلئے ٹیسٹ لیے گئے۔انٹری ٹیسٹ میں سیکڑوں لڑکیوں نے شرکت کی۔اس سے قبل لڑکوں کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیاتھا۔۔کراچی کے باغ جناح میں ہونے والے ٹیسٹ میں سیکروں طالبات نے شرکت کی۔ بنو قابل پروگرام کے تحت آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے۔اس موقع پر خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ الخدمت کا بنو قابل پروگرام اپنے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہے، مفت آئی ٹی کورسز کا پروگرام کراچی کے نوجوانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔انٹری ٹیسٹ کے موقع پر اداکار ایاز خان اور دیگر نے بھی خطاب اور فلاحی تنظیم کے اس اقداما کوسراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں